Take a fresh look at your lifestyle.

ایم ایل اے کی پوسٹ مارٹم ویڈیو گرافی ہونی چاہیے:گورنر ایم ایل اے کی موت پر منصفانہ جانچ ہو

کولکاتا،13جولائی:شمالی دیناج پورکے ہمت آباد سے ایم ایل اے دیویندر ناتھ رائے کی مشتبہ موت کے معاملے میں گورنر جگدیپ دھنکڑ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ مارٹم کی مکمل ویڈیو گرافی کرنے کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ گورنر نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مشکوک حالات میں ہمت آباد کے ایم ایل اے کی موت کے معاملے میں پولس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔یہ انتظامیہ کے متعصبانہ ہونے کی علامت ہے۔اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ماہر ٹیم کی موجودگی میںان کی لاش کی پوسٹ مارٹم کی پوری طرح سے ویڈیو گرافی کی جانی چاہئے۔ یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔ اس معاملے میں پوری شفافیت ہونی چاہئے۔ اپنے ٹویٹ میں گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔واضح رہے کہ صبح سویرے ہی گورنر نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے ایم ایل اے کی موت پر تشویش کا اظہار کیا اور واقعے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوموار کے روز بی جے پی رہنما دیویندر ناتھ کی نعش درخت سے جھولتی ہوئی پائی گئی۔بی جے پی کا الزام ہے کہ انہیں قتل کرنے کے بعد پھانسی پر چڑھایا گیا ۔اس معاملے میں گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ریاستی حکومت کے نظم و نسق پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے واقعے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوموارکے روز گورنر نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹیگ کیا جس میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی انتقام اور تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتر دیناج پور ضلع کے ہیمت آباد سے ایم ایل اے دیویندر ناتھ رائے کی موت نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔انہیں قتل کئے جانے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔ اس کی حقیقت کو سامنے لانے کے لئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی تشدد کی پرتوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.