کولکاتا ۔17اکتوبر : بی جے پی کا نبنو مارچ میں پستول کے ساتھ بلوندر سنگھ کو گرفتاری پر گورنر جگدیپ دھنکر برابر شوروغل کرتے رہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرکے بھی اپنی بدمزاجی کو اونچے لہجے میں بلویندر سنگھ کی رہائی کو لے کر انسانی حقوق کی پامالی اور دستور ہند سے پہلو تہی کی بات کہی بلوندر سنگھ کی رہائی کیلئے سکھ فرقے کے کئی بڑے و باوقار لوگوں نے گورنر سے ملاقات بھی کی او ر درخواست کی کہ جلد ہی سلوندر سنگھ کی رہائی کی سبیل نکالیں دھنکر نے اس کے بعد ممتا حکومت اور پولس کی سنگدلی کو نشانہ بناکر انسانی حقوق کی پامالی کا پرزور اعلان کیا او ر فوراً ہی بلوندر کی رہائی کی مانگ کی۔ یہ بھی کہا کہ بنگال کی جمہوری برسراقتدار پارٹی سے بھی رہائی کی استدعا کی۔
یاد رہے کہ 8اکتوبر کو نبنو مارچ کے مہم کے تحت ہوڑہ اور کولکاتا کو ملاکر چار عدد بھاجپا کے جلوس نکالے گئے تھے ۔ ا س جلوس کو پولس نے ہر ممکن طریقے سے ناکام بنانے کی کوششیں کیں۔ اس دن بھاجپا کے جرات مند کارکنوں کے درمیان جفاکش پولس عملے کے درمیان زبردست تصادم کا منظر بھی دیکھا گیا۔ وہیں ہوڑہ کے قریب بلوندر سنگھ سیکوریٹی آفیسر کو پستول رکھنے کے جرم میں پولس نے گرفتار کیا تھا۔ بھاجپا اس سنگھ سیکوریٹی آفیسر کو پستول رکھنے کے جرم میں پولس نے گرفتار کیا تھا ۔ بھاجپا اس گرفتاری پر واویلا مچایا اور کہا کہ وہ بھاجپا نیتا کے سیکوریٹی آفیسر تھے اور اس کا پستول جموں و کشمیر سے لائسنس شدہ تھی ۔ پولس نے اسے ناجائز رکھنے کا کیس درج کیا تھا اب بنگال کے ڈی جی پی نے ان کی اہلیہ کو یہ خوشخبر ی دی کہ وہ جلد رہا ہو جائیگا اور پنجاب لوٹ جائے گا ۔ اس خوشخبری کو سننے ہی بلوندر کی بیوی کافی خوش ہوئی ممتابنرجی نے بلوندر کی بیوی اور بیٹے کو پوجا کا تحفہ بھی دیا ۔ ممتا بنرجی کی اس انسان دوستی کو دیکھ کر سکھ فرقے کے بڑی بڑی شخصیتوں نے ان کی اس دریا دلی کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.