کولکاتا۔ 5اکتوبر : شمالی 24پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں بی جے پی کے ایک متحرک کارکن کی دن دھاڑے قتل کو لے کر گورنر دھنکر نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی متنبہ کیا کہ بنگال ابھی نازک و حساس دور سے گزر رہا ہے یہاں بدامنی اور جمہوریت کی دھجیاں اڑ رہی ہیں ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ تشدد و ہلاکت پر فوراً پابندی لگائی جائے ۔گورنر نے لگے ہاتھوں ریاستی انتظامیہ پھر داخلہ سکریٹری پر بزن بولتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈی جی پی الٹ رہی ہے اس کے بعد بی جے پی لیڈر منیش شکلا کی ہلاکت کو لے کر انہیں ملنے کو کہا ۔ آلاپن بندو پادھیائے فی الفور گورنر سے ملاقات کی اور بنگال کے حالات حاضرہ اور سنگین صورت حال پر تبصرہ کیا۔ گرچہ انہوںنے وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی مگر ممتا بنرجی نے کوئی بھی جواب نہ دیا اس پر جھنجھلاکر گورنر نے کہا کہ بنگال تشددکی راہ پر چل پڑی ہے ۔ نراجیت و لاقانونیت نے جمہوری نکتہ نظر کو پامال کررہا ہے ۔ دن دہاڑے بھاجپا کے متحرک کارکن کو قتل کیا جارہا ہے پھر بھی وزیر اعلیٰ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.