ہاتھراس کی قومی احتجاج سے بے بہرہ گورنر نے اپنی بانسری بجائی وزیراعلیٰ کو اپنی ریاست پردھیان دینے کی نصیحت کی
کولکاتا6 اکتوبر:متلون مزاج گورنرجگدیپ دھنکر نے سرزنش انداز میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو یہ نصیحت کی کہ پہلے محترمہ اپنی ریاست کی بری حالت اوریہاں ہونے والے آئے دن کے کڈنیپ وریپ پرلگام لگائیں پھردوسری ریاستوں میں کیاہورہاہے یہ بعد میں سوچیں اوراحتجاج کریں۔
بنگال کے گورنر نے ٹوئٹ کرکے یہ واضح کردیا کہ اس وقت پورے بنگال میں آفیشیل رپورٹ کے مطابق عصمت دری کے 223 واقعات اوراغوا کے 639 رپورٹیں صرف اگست مہینے کے اندر کی ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر عصمت دری کے واقعات صرف مرشدآباد ضلع کی ہیں اوراغوا کے شرمناک سب سے اوپر والی لسٹ میں مشرقی مدناپور کانام درج ہے۔ جس طرح اس ریاست میں عورتوں کے ساتھ اجتماعی تشدد و زیادتیاں ہورہی ہیں وہ قابل افسوسناک ہے۔ یہاں کی برسراقتدار پارٹی نے ہروہ منفی رویہ اپنایاہے طویل عرصے تک سیٹ پرجمے رہنے کے لئے جو ناقابل برداشت ہوتاجارہاہے ہرطرف اورہراضلاع میں معصوم لوگ مارے جارہے ہیں۔ جوان لڑکیوں پروحشیانہ نگاہیں ہیں، ان کی آبرو کی خیر نہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی تھی ہاتھرس اترپردیش کے لئے جہاں ایک معصوم بچی کو کچھ وحشی قسم کے لوگوں نے بری طرح پامال کیا اوران کی عزت لوٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ، پورے ملک میں اس دلت لڑکی کی آبروریزی اور موت کے بعد غیریقینی صورت حال تیار ہوچکی ہے۔
اس خون چکا المئے کے بعد ترنمول پارٹی کے ایم پی کو اس دلت لڑکی کے اہل خانہ کے افراد سے ملنے کاقصد کیا تواتر پردیش نے ان ایم پی کوافراد خانہ سے ملنے میں رکاوٹ پیداکی۔
Comments are closed.