Take a fresh look at your lifestyle.

ریاستی نظم و نسق پر چیف سیکریٹری سے گورنر کی جواب طلبی

کولکاتا 10 اکتوبر۔ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ اور ممتا حکومت کے مابین تنازعہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ گورنر دھنکڑ نے ہفتے کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ایک پیغام بھیجا تاکہ ریاست میں بگڑتے امن و امان کے بارے میں ان سے فوری طور پر بات کی جا سکے۔ گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے اس سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری کو ایک پیغام بھیجا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے یہی وجہ ہے کہ گورنر چاہتے ہیں کہ وزیر اعلی فوری طور پر ان سے بات کریں اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں۔ اسی کے ساتھ چیف سکریٹری سے دوپہر 2 بجے تک اس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ گورنر نے ٹویٹ کرکے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئین کی بقا کیلئے اور نظم و نسق کے مدنظر رکھتے ہوئے ، محترمہ وزیر اعلیٰ عوامی مفاد کو اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر ہمیں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ ایک دن قبل جمعہ کے روز گورنر نے کہا ہے کہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ یہاں القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم عمل ہیں جو قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بنگال سے القاعدہ کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا لیکن یہاں کی پولس اور سرکاری ایجنسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.