Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر نے سبھوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی

کولکاتا۔14اگست ۔یوم آزادی 15اگست کے موقع پر بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے پورے بنگال کے لوگوں کو جشن بھرا مبارک باد پیش کی۔ انہوںنے سبھوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس آزادی کو حاصل کرنے کیلئے بڑے بڑے محب وطن سورماﺅں نے اپنی جانوں کو قربان کیا کیونکہ ہم لوگ اپنی زندگی کو جمہوریت طرز زندگی سے باہم کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ان ہی محب وطن جانثاروں کی طرح ہم لوگ بھی اس ملک کی سالمیت ووحدت کو برقرار رکھیں ۔ اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس ملک کی عائد کردہ فرائض کو اولیت دیں اور ملک کی جمہوری طرز حکومت کی روایت کی عائد کردہ فرائض کو اولیت دیں اور ملک کی جمہوری طرز حکومت کی روایت کو آگے بڑھائیں اس موقعہ پر ہم سبھی عہد کریں اس ملک کی ترقی و بحالی میں پورے طور پر شامل ہوکر ملک کو ہر معاملے میں عروج پر لیجائیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.