Take a fresh look at your lifestyle.

اساتذہ کوطلبہ کےلئے رول ماڈل بننا چاہیے: گورنر میزائل مین عبدالکلام کی برسی پر خراج

0

کولکاتا،27جولائی: بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے سوموارکے دن کہا کہ ریاست میں ماہرین تعلیم کو طلبہ کا رول ماڈل بننا چاہئے۔گورنر کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اس مجازی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی جو انہوں نے حال ہی میں طلب کی تھی۔سابق صدر اور میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے گورنر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ماہرین تعلیم سے کلام کے مشوروں پر عمل کرنے کو کہا۔ دھنکھر نے ٹویٹ کیاآج میزائل مین ڈاکٹر عبدالکلام کی برسی ہے۔وہ ایک عظیم ماہر تعلیم تھے۔ان کو خراج تحسین پیش کریں۔ ہمارے چانسلروں کو ان کے مشوروں پر عمل کرنا چاہئے۔ گورنر نے مزید کہا عبد الکلام جی نے کہا تھا کہ ماہرین تعلیم طلباءمیں تحقیق تخلیقی صلاحیتوں کاروباری صلاحیتوں اور اخلاقی قیادت کے احساس کی صلاحیت پیدا کریں اور ان کا رول ماڈل بنیں۔ کرونا بحران کے وقت جہاں طلباءکو تعلیم کی سمت دکھانی چاہئے وائس چانسلر چانسلر کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔صورت حال معمول بن جانے کے بعد اس معاملے پر توجہ دی جائے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنر نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ ریاست کے نظام تعلیم کو ایک سیاسی پنجرے میں قید کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے اتوار کے روز کارگل میں پاکستان کے خلاف جنگ میں ہندستانی فوج کی شاندار فتح کی 21 ویں برسی کے موقع پر فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔گورنر نے ٹویٹ کیا کہ کارگل جیت کی 21 ویں برسی پر ہمارے بہادر جوانوں کو سلام جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کارگل وجے دیواس نے شاندار فوجی خدمات ، مثالی بہادری اور قربانی کی ہماری شاندار روایت کی یاد تازہ کردی۔ قوم کو ہمیشہ پہلے ہونا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ ملک اتوار کو کارگل وجے کی 21 ویں برسی منا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.