Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال روز بروز بم بنانے بنتے جارہا ہے : گورنر دھنکھڑ

0

کولکاتا،19،ستمبر:گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ممتا حکومت پر ایک بار پھر سخت حملہ کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ بنگال دن بدن بم بنانے کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں محکمہ پولس کی اعلیٰ قیادت ریاست میں امن و امان کی خرابی کی ذمہ داریوں سے نہیں بچ سکتی۔ در حقیقت سنیچرکے روز گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا کہ سی ایم ممتا کے اعلیٰ پولس افسران سیاسی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے۔ ایسی صورتحال میں جو لوگ محکمہ پولس کو دیکھتے ہیں وہ ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔دھنکھڑ نے لکھا کہ ریاست میںآئے دن بم بنانے کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔جمہوریت سے سمجھوتہ کرنا شہریوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا حکومت پر یہ بڑا حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب این آئی اے کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سنیچر کے روز چھاپہ مارتے ہوئے ضلع مرشد آباد سے مجموعی طور پر 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ دہشت گردوں کے پاس ڈیجیٹل آلات دستاویزات ، جہادی لٹریچر ،تیز ہتھیاروں ، دیسی اسلحہ ، گھر میں دھماکہ خیز مواد بنانے سے متعلق دستاویزات سمیت قابل اعتراض مواد کی ایک بڑی تعداد برآمد ہوئی ہے۔ بنگال مرشد آباد کے ساتھ ہی کیرالہ کے ایرنکلام سے بھی 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے کی ٹیم کو ملک کی متعدد ریاستوں میں القاعدہ کے انٹراسٹیٹ ماڈیول کے بارے میں معلوم ہوا۔ یہ گروپ بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کے مقصد سے ہندستان میں اہم مقامات پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ عسکریت پسندوں کے کچھ ارکان اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری کے لئے نئی دہلی جانے کا ارادہ کر رہے تھے۔ ان کی گرفتاری کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کی اطلاعات ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ریاست کی امن وامان کی صورتحال پر ممتا حکومت پر حملہ کیا ہے۔ گورنر اکثر مختلف امور پر ترنمول حکومت کا گھیراو¿ کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.