Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر کے بیان پر ترنمول کی جوابی کارروائی

کولکاتا،30اکتوبر:دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد ، گورنر جگدیپ دھنکھر نے الزام لگایا ہے کہ بنگال میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ہے۔ اس پر ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے جوابی کارروائی کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ”بنگال میں امن و امان موجود ہے اور اسی وجہ سے جمہوریت باقی ہے“۔ ریاستی وزیر تعلیم چٹرجی نے کہا کہ ’سب کو اس بات پر تشویش ہے کہ گورنر ایک سیاسی ترجمان بن گئے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے مغربی بنگال میں جمہوریت زندہ ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیوں پریشان ہے۔ ہم اس کے طرز عمل سے پریشان ہیں۔ اس کا اصل مقصد کیا ہے؟‘۔ قابل ذکر ہے کہ گورنر نے جمعرات کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد بنگال میں امن و امان کی صورتحال پر سخت تبصرے کیے۔ گورنر کے بیان پر ترنمول کانگریس کے رہنما حیران ہیں۔ پارٹی کے مختلف رہنماو¿ں نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.