کولکاتا،31اگست: امسال سے یکم تا8اکتوبر کے اندر تمام کالجوں میں گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ کے فائنل امتحانات مکمل ہو جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ماہر تعلیم اب طلبا و طالبات کو یہ رعایت دیں گے کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے اپنے امتحان کو پورا کریں۔ اس منصوبے کا اطلاق وائس چانسلروں کے ساتھ وزیر تعلیم کی ضرورت میٹنگ کے بعد ہی قابل عمل بنایا جائے گا۔ اب حکومت کا یہ ارادہ ہے کہ آن لائن و آف لائن سے امتحان کا نظم ہوگا۔ اب فائنل امتحان کیلئے حکومت کوئی بھی ہدایات جاری نہیں کریں گی جو سپریم کورٹ سے نافذ کیا گیا ہے اسی کی تقلید کی جائے گی کرونا وائرس کے خطرات سے ستمبر7، 11، اور12 کو پورا لاک ڈاو¿ن رہے گا اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پروٹوکول کا اہتمام کرتے ہوئے 8ستمبر سے میٹرو ریلوے کا آغاز ہو جائے گا اس کے لئے ٹوکن چالو نہیں کیاجائے گا مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعہ اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ یہ بھی قابل غور ہے کہ30ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
Comments are closed.