Take a fresh look at your lifestyle.

گرامین سڑک یوجنا میں مغربی بنگال سب سے آگے: رپورٹ

کولکاتا 4دسمبر: مرکزی حکومت کی گرامین سڑک منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر نو و مرمتی کام کے لئے جو رقم مہیا کی جاتی ہے ان میں سے 85 فیصد رقم کااستعمال کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے تمام ریاستوں پر فوقیت حاصل کی۔مرکزی حکومت کی گرامین سڑک منصوبہ کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی کل 119اضلاع میں سے فی الحال 448 اضلاع کا محکمہ کے افسران نے سروے کیا اور اسی دوران یہ بات سامنے آئی کہ مغربی بنگال میں 85فیصد سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام مکمل ہوگیا۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال حکومت نے بی جے پی کی قیادت والی تمام ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ ممتا حکومت کی بہتری کا نمونہ تھا جسے بی جے پی حکومت کبھی قبول نہیں کر سکتی مگر سروے رپورٹ سے انکار بھی نہیں کیاجاسکتا۔اس بارے میں محکمہ کایہ کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیراتی کام تو بہت پہلے مکمل ہوجاتی اگر لاک ڈاو¿ن کے دوران کارپوریشن کے ملازمین اور مزدور اپنے گاوں میں پھنسے نہ ہوتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.