کولکاتا۔ 7اگست: گزشتہ مہینے کے مقابلے اس بار جولائی کے مہینے میں حکومت مغربی بنگال کی جی ایس ٹی کی تحصیل امید سے زیادہ ہوئی ہے یعنی بنگال میں معیشت اب فروغ پارہا ہے اور براہِ راست محصول 1,212.44کروڑ بنگال کے سرکاری خزانے میں آیا ۔ بنگال میں گوڈس اور سروس ٹیکس نہایت ہی مستحکم ہے ۔کیونکہ اب ساری کمپنیوں نے حکومت کے ہدایات کے بعد ساری ادائیگی کرنے میں پہل کردی ہے جو کہ ستمبر تک پورا کرنے کو حکومت نے کہا تھا۔
جی ایس ٹی کی وصولی بنگال میں کافی راحت افزا ہے ۔ اب تک یعنی جولائی میں 1,212.44کروڑ حکومت کے خزانے میں آچکی ہے جبکہ براہ راست ٹیکس اپریل مئی حکومت کے ایک آفیشل نے بتایا ۔ حالانکہ لاک ڈاﺅن کے مسلط ہونے کے باوجود بھی ریاست میں معیشت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے جس کی وجہ سے سے ریونیو میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ گرچہ 2019میں جی ایس ٹی کی شرح کافی نیچے تھی مگر 2020میں لاک ڈاﺅن کے باوجود جی ایس ٹی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہ بڑی کمال کی بات ہے ۔ ممتا حکومت نے یہ کارنامہ بھی کردکھا یا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.