کولکاتا 3جولائی: ہر روز پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف فیس میں تخفیف کے لئے گارجین کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ آج بھی شہر کے مختلف حصوں میں گارجین کا اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج و مظاہرہ جاری رہا۔ بہالہ ، جادب پور ، سالٹ لیک ہر جگہ گارجین نے احتجاج کیا۔ جنوبی کولکاتا کے کئی اسکولوں میں گارجین نے خاموش دھرنا پر بیٹھے رہے۔گارجین کے طبقہ کا اسکول انتظامیہ سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ٹیوشن فیس، کمپیوٹر فیس، لیب فیس، اسپورٹس فیس معاف کر دی جائے تاکہ گارجین کو راحت مل سکے۔ کچھ اسکولوں نے تھوڑی چھوٹ دینے کا یقین دلایا ہے مگر سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل کب نکلے گا اور کب گارجین کے احتجاج د مظاہرے کا سلسلہ تھمے گا۔کچھ اسکولوں نے گارجین کے احتجاج جو روکنے کے لیے اپنی سیکوریٹی سخت کر دی ہے۔ تاکہ کوئی اندر داخل نہ ہوسکے ۔
Comments are closed.