Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھی کے حملے میں شخص جاں بحق

علی پوردوار،08،جون: علی پوردوار ضلع کے مداری ہاٹ میں سوموار کی صبح ہاتھی کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت رانو اورﺅں (55) کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مداری ہاٹ کے اتھیکماری کا رہائشی تھا۔ معلومات کے مطابق وہ آج صبح حاجت کےلئے جنگل گیا تھااسی دوران ہاتھی نے اچانک اس پر حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ رانو اوراو¿ں کی اہلیہ سکری اوراﺅں نے بتایا کہ اس کا شوہر آج صبح رفع حاجت کےلئے قریبی جنگل گیا تھا۔ تب ہی اچانک ایک ہاتھی نے اس پر حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اکلوتا بیٹا کام کے سلسلے میں کیرالا میں رہتا ہے۔ اس کی دنیا اپنے شوہر کی کمائی سے چلتی تھی۔ دوسری جانب ہالدا پاڑا کے وائلڈ لائف کنزرویٹر دیودرشن رائے نے بتایا کہ سرکاری قواعد کے مطابق اس شخص کو معاوضے کی پہلی قسط کےلئے دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ دوسری قسط موت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد دی جائے گی۔مداری ہاٹ تھانہ کے او سی ٹی ایل لامہ نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے علی پوردوار بھیج دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.