Take a fresh look at your lifestyle.

رہائشی علاقے میں ہاتھی کی لاش ملنے سے سنسنی

علی پور دوار،16،جون :علی پوردوار ضلع کے کمار گرام پنچایت کے ماتحت کانجی بازارکے رہائشی علاقے میں منگل کے روزایک ہاتھی کی لاش برآمد ہونے پر پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ہاتھی کی لاش کی اطلاع ملتے ہی بخسا ٹائیگر پروجیکٹ کا فاریسٹ آفیسر موقع پر پہنچا اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔تا دم تحریر ہاتھی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جنگلاتی عہدیداروں نے بتایا کہ ہاتھی کی موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.