Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھی نے ماں کو بیٹے کے سامنے کچل ڈالا

علی پوردوار ،14،مئی:علی پوردوار ضلع کے کال چینی میں ہاتھی نے بیٹے کے سامنے اس کی ماں کو پیروں سے کچل ڈالایا۔کال چینی بلاک کے دلسنگھ پاڑا گوپال بہادر بستی میں بدھ کی شام ہونے والے واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ معلومات کے مطابق گوپال بہادر بستی کی رہائشی مینا سببہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیت میں گھاس کاٹنے گئی تھی۔ گھاس کاٹنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ گھر کے سامنے اچانک ایک ہاتھی نے اس پر حملہ کردیا۔ ہاتھی نے اسے اپنی سونڈ میں لپیٹا اور زمین پرپٹخ کر پھر اس کے سر کو پیروں سے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ہاتھی کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ہیملٹن گنج رینج کے تحت بھرنا باری بیٹ کے جنگل کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ کال چینی پنچایت سمیتی کے ممبر راجیش چھتری نے بتایا کہ گاو¿ں میں ہاتھیوں کے حملے اکثر اسی طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات سے اپیل کی کہ وہ اسے روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.