Take a fresh look at your lifestyle.

ہائی کور ٹ کی کڑی ہدایت پنڈال میں داخلے کی ممانعت و نظارے پر پابندی

کولکاتا ۔ 19اکتوبر : کورٹ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کردیاہے کہ امسال سارے پوجا پنڈال کو کنٹمنٹ زون کے خانے میں رکھ دیا گیا ہے ۔ اسی لئے سارے پوجا پنڈال نفوس سے مبرا رہیں گے ، عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ پوجا پنڈال میں بھی داخل بھی نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ جبکہ بڑے بڑے پنڈالوں میں نظارے کی دوری 10میٹر تک محدود رہے گی ۔ اور چھوٹے پنڈالوں میں یہ دوری 5میٹر تک رہے گی ۔ ساتھ ہی داخلے پر پابندی رہے گی پوجا کمیٹی اپنے اپنے پنڈال کے باہر نو انٹری بورڈ کو بھی آویزاں کریں گے ۔ یہ سارے حفاظتی اقدامات بھیڑ کو دیکھنے پر ہی کورٹ نے لگایا ہے ۔ کیونکہ 2سے 7لاکھ تک عقیدت مندوں کو روکنے کیلئے 30ہزار پولس ناکافی ہوں گے۔یاد رہے کہ درگا پوجا میں جو بھیڑ ہواس سے کرونا کے پھیلنے کے خوف سی طاری ہوجائے گی ۔ جبکہ اسی اثناءلاتعداد پوجا پنڈال کا افتتاح بھی کیا جاچکا ہے ۔ اب گائیڈ لائن کے ضوابط کو ہی اہمیت دی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.