کولکاتا،17،ستمبر:کلکتہ ہائیکورٹ نے کرونا سے جاں بحق افراد کی آخری رسومات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے کرونا سے ہلاک ہونے والے کی میتوں کو آخری رسومات کے لواحقین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور جج اریجیت بندھوپادھیائے کے ڈویژن بینچ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص کرونا کی وجہ سے مر گیا تو بھی اس کی لاش کو حاصل کرنے کافیملی کے ممبروں کا حق ہے۔ گھر والوں کو اس حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ہائیکورٹ نے رہنما خطوط مرتب کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک کی آخری رسومات سے قبل فیملی کو ہر طرح کے طریقہ کار کی اجازت دینا ہوگی۔ عدالت نے جون 2020 میں ریاستی حکومت کی طرف سے جاں بحق ہونے والے کرونا کے آخری رسومات کے سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط میں ترمیم کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کرونا سے کوئی ماراجاتا ہے اور پوسٹ مارٹم نہیں ہواتو اسپتال انتظامیہ تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرلینے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردیں۔ تاہم اس ضمن میں صحت کے کچھ قواعد و ضوابط پر عمل کیا جانا چاہئے۔ جیسے ہی کرونا کو متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت نہیں ہے تب ہی اس کے اہل خانہ کو لاش دی جاسکتی ہے۔نعش بیٹے بیٹی ، بیوی ، شوہر ، والد اور ماں سمیت رشتہ داروں کے حوالے کی جاسکتی ہے۔ لواحقین کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ پی پی ای کٹس ، گلوبز ، ماسک پہن کر لاش لیں۔ اس کے ساتھ ، صفائی ستھرائی کے عمل پیرا ہوکر لاش کو وصول کرنا ہوگا۔ تاہم ، عدالت نے یہ بھی واضح طور پر کہا ہے کہ فیملی میت کو اپنے گھر نہیں لے جاسکتی ہے اور آخری رسومات کےلئے انہیں براہ راست اسپتال سے شمشان گھاٹ یا قبرستان لے جانا پڑے گا۔ ہائیکورٹ نے نئی رہنما خطوط میں یہ بھی کہا ہے کہ جسم کو چین کے ساتھ لگے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھنا چاہئے اور پلاسٹک کو چہرے کے قریب شفاف ہونا چاہئے تاکہ لوگ مرنے والے کی واضح شکل دیکھ سیکں۔ نماز جنازہ گھر میں ادا کی جاسکتی ہے۔ تاہم جنازہ کو چھوا نہیں جاسکتا۔ شمشان گھاٹ میں ہجوم نہیں ہوسکتا۔ اگر اہل خانہ پلاسٹک کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو پھر چہرے کے قریب چین کھولنے کا کام صرف محکمہ صحت کے ملازم کے پاس ہوگا۔ گھر والے اسے چھو نہیں سکتے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت چاہے تو وہ اپنی تجاویز کو اس تجویز کے ساتھ بھی جوڑ سکتی ہے۔
Comments are closed.