Take a fresh look at your lifestyle.

دمدم و اطراف میں غیر قانونی تالاب بھرائی پرہائی کورٹ میں معاملہ

دمدم،5اگست: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈویژن بنچ ہفتے بھر کے اندر ریاست سے متعلق رپورٹ کو پیش کرنے کےا حکم صادر کیا ہے۔ دمدم حلقے کے شمالی دمدم و دمدم علاقے کے میونسپل و پنچایت میں غیر قانونی تالاب کو بھرنے کا کام ہو رہا ہے اس شکایت پر عوامی مفاد کا معاملہ دائر کیا ہے وکیل بلپ چودھری نے۔ اس دم معاملے کی شنوائی کے وقت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈویژن بنچ میں آن لائن کانفرنس کے ذریعہ وکیل استغاثہ نے یہ دعویٰ کیا۔پورا دمدم علاقے میں غیر قانونی طریقے سے تالاب کو بھرنے کا کام جاری ہے۔ دمدم کے فتلا پور ، بسرا پاڑہ، بیل گھڑیا ہائی وے کے دونوں جانب لا تعداد تالاب کو بھرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ دگلا موضع علاقے کے متعدد جگہوں میں اس طرح کی غیر قانونی بھرائی کا کام زوروں پر ہے۔ مقامی انتظامیہ ، میونسپل ، تھانہ اراضی و اراضی اصلاحات کے ذمہ داران ، ڈی ایم کو گوش گزار کے بعد بھی کوئی بات نہیں بنی آخر کار وکیل استغاثہ نے ہا ئی کورٹ میں معاملے کو لے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.