Take a fresh look at your lifestyle.

ہائر سکنڈری کی روٹین میں وزیر تعلیم کی ترمیم کی درخواست

کولکاتا،26دسمبر: ایک طرف جہاں کرونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے لمبے عرصے تک اسکول بند تھے تو دوسری طرف اسمبلی الیکشن سر پر ہے۔ اب مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحانات کس طرح ہوں گے وہی مسئلہ در پیش ہے۔ جب کہ کچھ ہی دن پہلے ہائر سکنڈری امتحان کا روٹین شائع کیا جا چکا ہے۔ اب یہ روٹین بھی تبدیل ہو سکتے ہیں کیونکہ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے حکومت کی جانب سے بورڈ کو روٹین میں تبدیلی کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ30جون جو امتحان کا دن ہے اس کو بورڈ کسی اور دن کے لئے مقرر کر دیا ہے۔اس دن ہول دیوس پورے ملک میں جم کر منایا جاتا ہے۔ جمعرات کو ہائر سکنڈری کے امتحان کی فہرست شائع ہو چکی تھی۔بورڈ نے بتایا کہ امتحان 15جون سے30 جون تک ہوں گے اسی لسٹ میں30جون کا امتحان بھی آگیا ہے۔ لسٹ کے مطابق اس دن جغرافیہ کا سننگ اینڈ ٹیکنیشین، ہوم منجمنٹ کے امتحانات بھی متوقع ہیں۔ اب ریاستی حکومت اسی دن کے ا متحان کو کسی دوسرے دن کر وانے کی درخواست کی ہے۔ کیونکہ اس دن ہول دیوس پورے ملک میں پورے جوش سے منایا جاتا ہے۔ ریاستی حکومت اس معاملے میں جانب دار نہیں ہے بلکہ درخواست کرتی ہے کہ 30جون کا امتحان کسی اور دن رکھا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.