Take a fresh look at your lifestyle.

ہمت آباد ایم ایل اے قتل معاملے میں ملزم عدالت میں پیش

ہمت آباد،/8اگست:ہمت آباد ایم ایل اے قتل کیس کے اصل ملزم محمود علی کوسنیچر کے روز سی آئی ڈی نے رائے گنج عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی نے ملزم کو آج 14 روزہ پولیس ریمانڈ درخواست کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران کئی اہم سوالات کے جوابات سامنے آسکتے ہےں۔واضح ہو کہ جمعہ کے روز دوسرے ملزم محمود علی کو مالدہ کے موتھاباڑی تھانے کی پولس نے شمالی دیناج پور ضلع کے ہمت آباد کے بی جے پی ممبر اسمبلی دیویندر ناتھ رائے کی پراسرار موت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ مالدہ کے چانچل کا رہائشی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ، جولائی میں ، بی جے پی کے ممبر اسمبلی دیویندر ناتھ رائے کا ضلع اتر دناج پور کے ہمت آباد میںگھر سے دور صبح ایک دکان کے سامنے پیڑ سے جھولتی ہوئی لاش ملی تھی۔ بی جے پی نے اسے قتل قرار دیا اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولس کے مطابق ایم ایل اے کی جیب میں ایک خودکش نوٹ ملا ہے جس میں نلیش سنگھ اور محمود علی کے نام بتائے گئے ہیں۔ اس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نلیش سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ محمودعلی مفرور تھا۔ جمعہ کے روز پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا۔جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.