Take a fresh look at your lifestyle.

ہگ مارکٹ کا دکاندار کرونا کا شکار ، دکانداروں میں خوف طاری

کولکاتا۔ 11جون ۔ دھرمتلہ کے ہگ مارکٹ کے ایک کاروباری کے اندر کوویڈ پازیٹو کی علامت ظاہر ہونے کے بعد آئندہ 14دنوں کیلئے ہگ مارکٹ کا ایک حصہ کو بند کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ لاک ڈاﺅن کے شروع ہونے کے بعد ہی نیو مارکٹ ، گڑیاہاٹ بازار ، وی آئی پی بازار ، انٹالی مارکٹ سمیت کولکاتا کارپوریشن کے ماتحت 46بازار کو بند کرنا پڑا ۔ اب یکم جون کو ان مارکٹ و بازار کو کھول دیا گیا ہے صبح 10بجے سے پانچ بجے شام تک مگر لاک ڈاﺅن تحدیدات میں نرمی آتے ہی دھرمتلہ کا ہگ مارکٹ کے کارباریوں میںمایوسی چھا گئی کیونکہ ہگ مارکٹ کے اولڈ کمپلکس کے ایک دکاندار کے اندر کرونا مرض پکڑا گیا۔ جس سے ہگ مارکٹ سمیت پورانیو مارکٹ کے دکانداروںکے اندر خوف و ہراس ہے ۔ دکانداروں کے مطابق اس دکاندار کو ہلکا سا بخار آیا تھا اس کے بعد سے ہی کرونا کی ساری علامتیں ان کے اندر ظاہر ہونے لگیں۔ کارپوریشن کے سابق میٹرو ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے اعلان کردیا کہ نیو مارکٹ کے اندر جراثیم کش دوائیوں کا اسپر ے کیا جائے ۔ اور جو بھی گاہک اندر آئے وہ ماسک اور پورے بدن کو سینی ٹائز کرکے ہی آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.