Take a fresh look at your lifestyle.

سلی گوڑی:ہانگ کانگ مارکیٹ 30جون تک بند

سلی گوڑی،22،جون :سلی گوڑی میں کورونا وبا بڑھتے اثرات کے مد نظر شہر کے مشہور ہانگ کانگ مارکیٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزنس کمیٹی کے مطابق ہانگ کانگ کی مارکیٹ سوموار سے 30 جون تک بند رہے گی۔ کمیٹی کے ممبروں کا کہنا تھا کہ 30 جون کے بعد کورونا کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مزید توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لہٰذا احتیاط کے طور پر مارکیٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سلی گوڑی ریگولیٹڈ مارکیٹ اور چمپاساڑی مارکیٹ اور مچھلی بازار پہلے ہی سے بند ہوچکی ہےں۔ مارکیٹ کو کنچن چنگا اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.