Take a fresh look at your lifestyle.

آج ہگلی ضلع میں کانگریس کے جانب سے ” شہیدوں کو سلام ” ڈے منایا گیا

0

ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومین مترا کے ہدایت پر چین ہندوستان سرحد کے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ” شہیدوں کو سلام ” کے عنوان سے آج پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آج ہگلی ضلع دیوانند پور گرام پنچایت کے تحت بنڈیل اسٹیشن کے قریب بازار میں گلوان میں شہید فوجی جوانوں کی تصویروں پر عقیدت کے پھول ڈالے گئے ۔ ساتھ ہی موم بتیاں روشن کرکے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آج کی یہ تقریب PCC ( پردیش کانگریس پارٹی ) کے ممبر معین الحق کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں مقامی کانگریس پارٹی ممبران شکیل انصاری ، دلیپ اگروال ، گیرس جین اور رتن تھاپا کے علاوہ درجنوں کارکنان و حامیوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران معین الحق نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور ادھر ہمارے ملک کے بیس فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ آخر کیسے ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد پر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے فوجی بھائیوں کو بغیر اسلحے کا کیوں بھیج دیا ۔ انہیں جواب دینا ہوگا ۔ مودی ملک کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.