Take a fresh look at your lifestyle.

ہگلی ضلع کے سیرامپور کا تاریخی رتھ کا پہیہ رکارہا مگر ایم پی نے اس رتھ یاترا کو تاریخی بنادیا

ہگلی 23/جون ( محمد شبیب عالم ) آج 624 برسوں میں پہلی بار سیرامپور مہیش کا لارڈ جگن ناتھ کے رتھ کا پہیہ رکا رہا ۔  یہاں گزشتہ 624 برسوں سے ہر سال رتھ یاترا ہوتی رہی ہے ۔  لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے جگن ناتھ کے رتھ کے پہیئے کو روک دی گئی ہے ۔ کوئی یاترا نہیں نکالی گئی ۔ بھیڑ پر قابو پانے کے لئے سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے تھے ۔  صرف رتھ پوجا کمیٹی کے ارکان ممبران کو ہی شرکت کی اجازت تھی ۔ ہندو رسم رواج کے مطابق لارڈ جگن ناتھ ، بلرام اور سبھدرا کے رتھ کو کھینچتے انکی ( ماسی ) کے گھر پہونچایا گیا ۔  اس سال ماسی کا گھر مندر کے احاطے میں ہی تعمیر کی گئی ہے اور یہی پوجا پاٹھ کرنے کے بعد رتھ یاترا مکمل کی جائے گی ۔  آج ہگلی ضلع کے مہیش علاقے میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کو آتے دیکھا گیا ۔ انکے چہروں پر ماسک لگاتھا ۔ لیکن چونکہ مندر میں داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔ اس لئے باہر سے ہی ماتھا ٹیک کر لوگ آگے بڑھتے گئے ۔  مندر ٹرسٹی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مندر کے اندر 25 سے زائد افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جگن ناتھ کے خالہ کا عارضی گھر بلکل مندر کے احاطے میں ہی بنائی گئی ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ مندر کے احاطے میں ہی بھوگ گھر بنایا گیا ہے ۔  یہ رتھ آئندہ آٹھ دنوں تک یہیں ٹھرے گا ۔ جو لوگ پوجا یا پرساد چڑھانے کےلئے آئے انہیں باہر گیٹ کے سامنے ہی رکھ کر تمام رسم ادا کرنے کو کہا گیا تھا ۔ ساتھ ہی یہاں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کے لئے بھی زور دی گئی تھی ۔  ادھر چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے جانب سے بھی سخت چوکسی برتی گئی تھی ۔ وہیں شام پانچ بجے کے قریب سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی مہیش جگن ناتھ مندر پہونچے اور نرائن سیلا کو پوجا اسکے بعد نرائن سیلا کو گود میں اٹھایا اور ایک جلوس کی شکل میں مندر کے پجاری بھی شامل ہوگئے اور یاترا شروع ہوگئی ۔  اس دوران بتایا گیا کہ جگن ناتھ کے پہیئے کو بھلے ہی روک دی گئی ہو مگر انکے نرائن سیلا کو ہم گود میں اٹھائے انکی ماسی ( خالہ ) کے گھر تک تو لے ہی جا سکتے ہیں ۔  اسطرح سے آج کے اس رتھ پوجا کو انہوں نے تاریخی بنا دیا ۔ اس یاترا میں دیکھا گیا کہ کلیان بنرجی خود اپنے دونوں ہاتھوں سے نرائن سیلا کو گود میں اٹھائے آگے آگے چل رہے ہیں اور پیچھے سیکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند ڈھول بجاتے کرتن کرتے پیچھے پیچھے چل رہے تھے ۔ اسطرح سے پورا سیرامپور مہیش کا یہ علاقہ سنکھ اور کرتن کی آواز سے گونج اٹھا تھا ۔  اسکے علاوہ ہگلی ضلع کے چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرپرسن سریش مشرا کے رہنمائی میں پالتا گھاٹ سے منجوشری تک ہری کرتن کی گونج تھی ۔ یہاں بھی رتھ یاترا نہیں نکال کر صرف نرائن سیلا کو ایک چھوٹی سی گاڑی میں بیٹھائے انکی ماسی ( خالہ ) کے گھر تک پہونچایا گیا ۔ یہاں بھی سیکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کے علاوہ میونسپلٹی کے سابق کونسلر شامل تھے جہاں قومی یکجہتی کی مسال پیش کرتے ہوئے اقلیتی طبقے کے کونسلر بھی اس یاترا میں چلتے دیکھائی دیئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.