Take a fresh look at your lifestyle.

ماحولیات کو سرسبز اور خوشگوار بنانے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا : سریش مشرا

ہگلی5/جون( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے امفان طوفان نے پورے بنگال میں ماحولیاتی نقصان پہنچایا ہے ۔ اسکی بھرپائی کرنا بہت مشکل ہے ۔ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں درخت گرگئے ہیں ۔  جسکی وجہ سے پورے علاقے کی ہریالی سرسبزی ختم ہوگئی ہے ۔ آج اسی بحران سے بچنے کے لئے عالمی یومِ ماحولیات کے موقعے پر چاپدانی میں پودے لگاتے ہوئے چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئرپرسن سریش مشرا اور بھدریشور تھانہ کے آئی سی کوشک بنرجی کو دیکھا گیا ۔ انکے ساتھ چاپدانی  پھاڑی کے جونک بسواجیت پال کے علاوہ سابق نائب چئیرمین ونئے کمار سابق کونسلر سنتوش تیواری ، شری کانتو منڈل ، راجیش سنگھ کے علاوہ دیگر کئی ترنمول کارکنان بھی آج کی اس تقریب میں اپنی ہاتھوں سے پودے لگاتے دیکھائی دیئے ۔  اس دوران چئرپرسن سریش مشرا نے بتایا کہ آج 14اور 15نمبر وارڈ کے علاوہ GS کاٹن کو ملاکر کل ایک سو سے زائد پودے لگائے گئے ۔ اس میں بھدریشور تھانہ کے آئی سی کوشک بنرجی نے کا بھی اہم رول رہا ۔  انہوں نے اور کہا کہ آج امفان کی وجہ سے بہت کچھ تباہ و برباد ہوگیا ہے پرانے سے پرانے درخت گرگئے ہیں جسکی وجہ سے ماحول میں آلودگی بڑھ سکتی ہے ۔ ایسے میں میں باشندگان چاپدانی سے گزارش کرونگا کہ ہر کوئی اپنی ہاتھوں سے اپنے اپنے علاقے میں ایک پودا ضرور لگائیں  تاکہ آنے والی ہمارے باد کی نسل سرسبز ماحول میں سانسیں لے سکیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ عالمی ماحولیات کو تب ہی کامیاب بنا سکتے ہیں جب ہم ماحول کی دیکھ بھال خود بھی کریں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.