ہگلی 6/جون ( محمد شبیب عالم ) آج بروز ہفتہ سے ہگلی ضلع کے اترپاڑہ سے ہوڑہ کےلئے فیری سروس کا آغاز ہوا ۔ اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوکل ٹرینیں بند پڑی ہوئی ہیں ۔ لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے آئندہ آٹھ جون سے سرکاری اور غیرسرکاری دفتروں میں کام شروع ہونے جارہا ہے ۔ یوں تو کچھ دفتروں میں یکم جون سے ہی کام شروع ہوگیا ہے ۔ اسکے علاوہ بازار تجارتی مراکز بھی کھول دیئے گئے ہیں ۔ ایسے میں کولکاتا کام پر جانے آنے میں خاصی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور لوکل ٹرینوں کے چل نے سے متعلق کوئی ٹھوس اطلاع بھی نہیں ہے ۔ انہیں وجوہات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کو کولکاتا سے جوڑنے کےلئے کیوں نہ فیری سروس کا سہارا لیا جائے اور اسی سوچ کے تحت آج سے نو جوڑی انجن والی کشتیاں چلانے کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاشرتی دوری کو خیال میں رکھکر ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس فیری سروس کا آغاز کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں راحت دیکھی گئی ۔
Comments are closed.