کولکاتا،/13اگست: ہیلتھ کمیشن کی مداخلت کے بعد شہر میں میڈیکا سپر اسپیشلٹی ہسپتال جس نے ڈاکٹر کے علاج کے لئے 19 لاکھ روپے کا بل بنایا تھا میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے اسپتال کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔واضع رہے کہ کرونا کی وبا کے خلاف جنگ میں پہلی صف اول کے ایک جنگجو کی حیثیت سے ، شمالی 24 پرگنہ ضلع کے شیام نگر کا رہائشی پردیپ بھٹاچاریہ کھڑے تھے۔ کرونا کی زد میں آنے کے بعد انہیں شہر کے میڈیکا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔گذشتہ سوموار کی دوپہرمیں ان کا انتقال ہوگیا۔اس کے فوراً بعد ہی 19 لاکھ روپے کا بھاری بل اس کے اہل خانہ کو اسپتال نے حوالے کردیا ۔ شہر میں بہت ساری طبی تنظیموں کے علاوہ ڈاکٹروں کے ایک بڑے حصے نے بھی اس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بحران کی اس گھڑی میں کرونا کے مریضوں کےلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ان کا علاج کر رہے ہیں اور انھیں بخشا نہیں جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی شدید تنقید کی گئی۔ ہیلتھ کمیشن کے چیئرمین اسیم کمار بنرجی (ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہمارے علم میں آیا اور ہم نے از خود نوٹس لیا اور اسپتال انتظامیہ سے بل پر نظر ثانی کرنے کو کہا۔اس قسم کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔پردیپ بھٹاچاریہ ایک مشہور ڈاکٹر تھے۔ ہمیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بل پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جمعرات کو چیئرمین اسیم کمار بنرجی نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے پر ، اسپتال میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔لواحقین کو 11 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کرنے تھے۔ایسی صورتحال میں 11 لاکھ 75 ہزار میں سے 3 لاکھ 60 ہزار کی رعایت دی گئی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہیلتھ کمیشن نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کسی اسپتال کو بل پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.