Take a fresh look at your lifestyle.

شہر کے 6پرائیوٹ اسپتال کے خلاف کارروائی کی تیاری

0

کولکاتا،4،ستمبر: اپولو اسپتال، روبی جنرل اسپتال ، آمری اسپتال ،ڈیشن اسپتال ، کلکتہ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور میڈیکا اسپتال کے خلاف ریاستی محکمہ صحت کارروائی کرنے جا رہی ہے اور مذکورہ اسپتالوں پر مریض سے غیر ضروری بل کی رقم وصولنے کےلئے موٹی رقم بطور جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔ان پرائیوٹ اسپتالوں کے خلاف مریض کے گھر والوں سے من مطابق بل کی رقم کی وصولی کے بے شمار شکایات موصول ہوئے تھے مگر خیال رہے کہ کورونا مہاماری کے دور میں بھی ان اسپتالوں نے انسان کی بے بسی اور لا چاری کا فائدہ اٹھانے کا ایک بھی موقع جانے نہیں دیا۔ اس لاک ڈاو¿ن کے دوران کوویڈ اور غیر کوویڈ مریضوں کے گھر والوں سے بطور بل موٹی رقم اینٹھنے کا جو جرم ان پرائیوٹ اسپتالوں نے کیا ہے اس کی خبر ریاستی حکومت کو بھی ہے۔ لہٰذا ریاستی حکومت مریض کے گھر والوں سے موٹی رقم اینٹھنے کے پاداش میں شہر کی ان 6پرائیوٹ اسپتالوں پر بطور جرمانہ موٹی رقم عائد کرنے جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کا یہ کہنا ہے کہ جب ریاستی حکومت اسپتالوں کےلئے گائیڈ لائن تیار کر دی تھی اور یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ کورونا مہاماری کے دور میں مریض کے گھر والوں پر اضافی بل کا بوجھ نہ لادا جائے۔ اس کے باوجود مریض کے گھر والوں سے موٹی رقم بطوراسپتال کا بل وصولا گیا۔ لہٰذا اب شہر کی اسپتالوں پر ریاستی حکومت بطور جرمانہ موٹی رقم وصولے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.