Take a fresh look at your lifestyle.

ہوڑہ میںایک خودکشی اوردوسرے شوٹ آﺅٹ میںایک کی موت

0

ہوڑہ6 اکتوبر:ایک لڑکی کے موبائل میںشرمناک پیغام بھیجے جانے کے الزام میں اس لڑکی کے بھائی اوراس لڑکی کے عاشق نے ایک 22 سالہ نوجوان کو پکڑ کربُری طرح سے مارا پیٹا۔ اس کے بعد ہی اس نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پتہ چلاہے کہ راجیش پورال نام کاوہ نوجوان جس نے خودکشی کرلی ہے اس کاگھرپانچلا اسمبلی حلقہ اکبرپور علاقہ میں ہے۔ الزام ہے کہ سونے کے زیورات تیارکرنے والا کاریگر راجیش نے اپنی تیارکردہ ایک تصویر ایک لڑکی کوبھجوایا تھا۔ اس میسج کو پانے کے بعد اس لڑکے کے بڑے بھائی اورلڑکی کافوجی پریمی اس بارے میں جا ن پائے، جس کے بعد ہی انہوں نے راجیش کو راستے میں دیکھتے ہی مقامی کلب میں بلاکر لے گئے اورکلب کے اندر بندکرکے اسے بہت ہی بری طرح سے مارا پیٹا۔
اس واقعہ کے بعدجمعرات کی صبح کوراجیش کو اس کے گھروالوں نے اپنے کمرے میں پھانسی لگاکرجھولتے ہوئے پایاگیا۔ خبر پاکر جگت بلب پور تھانہ کی پولس موقع واردات پرپہنچی۔ پولس نے راجیش کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کراسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا۔ اس نوجوان کے والد نے اس لڑکی کے خاندان والوں کے خلاف الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے لڑکے کوخودکشی کے لئے مجبور کیا۔ انہوں نے بلب پور تھانہ میںاپنے بیٹے کی خودکشی کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی اوراس کے لئے لڑکی کے خاندان والوں کومورد الزام ٹھہرایا۔
دریں اثنا ہوڑہ کے بلیلیس روڈ میں ایک شوٹ آﺅٹ کاواقعہ سامنے آیا جس کی وجہ سے پورے بلیلیس روڈ میں لوگوں کے اندرسراسیمگی پھیل گئی ۔ پولس کے ذریعہ معلوم ہواکہ مقتول کانام بابون ہائیت تھا۔ قتل کایہ واقعہ بلیلس روڈ پارک کے سامنے رونما ہوا۔ بتایاگیا کہ پروموٹری کے کاروبار میں ملوث دو مختلف گروپوں کے درمیان آپسی دشمنی اوررنجش کی وجہ سے قتل کایہ واقعہ رونما ہوا، مقتول کے ساتھیوں نے اسے بلیلیس پارک کے پاس آنے کے لئے کہاتھا اورجب وہ وہاں پہنچا تواسے گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔ بدمعاشوں نے تاک کراس کے سرپرگولی ماردی تھی۔ اس قتل کی تفتیش ہوڑہ کے بنٹرہ تھانہ کی پولس نے شروع کردی ہے چھان بین کے شروع ہوتے ہی کئی لوگوں کے نام سامنے آئے ، پولس انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.