ہوڑہ،30مئی: ہوڑہ اسٹیشن میںشرامک اسپیشل ٹرین کے داخل ہوتے ہی انتظامیہ کی بدنظمی پر مہاجر مز دوروں نے غصے سے پھٹ پڑے۔ سنیچر کی صبح کو ہوڑہ اسٹیشن میں ٹرین سے اترتے ہی ان مز دوروں نے کھل کر انتظامیہ کی لا پر واہی کی کھل کر مذمت کی اس دن ٹرین سے ہزاروں مہاجر مز دور اپنے گھر واپس آئے تھے۔ یہ سارے مہاراشٹر، ممبئی، گوا، سمیت مختلف علاقے میں روزگار سے جڑے تھے۔ اس دن صبح کو جب یہ سارے مزدور ٹرین سے اترے تو ان کے اندر غصہ بھرا ہوا تھا ان مز دوروں نے یہ شکایت کی کہ جب ٹرین ہوڑہ اسٹیشن میں داخل ہوئی تھی ان کو کھانے کا پیکٹ نا ہی پانی کی بوتل دی گئی۔ اسی لا پر واہی سے وہ ساری انتظامیہ کو برا بھلا کہتے ہوئے کافی دیر تک وہاں ہنگامہ مچایا۔ یہ بھی کہا کہ ان کی واپسی کے لئے حکومت نے پہلے کم تعداد میں بسوں کا بھی انتظام کیا تھا۔ اس طرح قلیل تعداد بسوں میں وہ کس طرح واپس ہوتے۔ اسی کو لے کر ان لوگوں نے اسٹیشن کے باہر کافی ہنگامہ مچایا جس کی قابو میں کرنے کے لئے پولس دوڑی آئی۔
Comments are closed.