Take a fresh look at your lifestyle.

بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین منوج اپادھیائے کے نان پر کمیونٹی حال کا افتتاح

ہگلی10/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) قریب ساٹھ لاک روپئے کی لاگت سے بھدریشور میونسپلٹی اور مقامی ایم ایل اے و وزیر اندرنیل سین کے ایل ایل اے فنڈ سے بھدریشور گیٹ بازار جی ٹی روڈ کے قریب ایک عمارت تعمیر کی گئی جسے ” منوج اپادھیائے بھون ” نام دیا گیا۔ بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین کو خراج عقیدت کے طور پر اس عمارت کو انکے نام منسوب کیا گیا۔ اس عمارت کی افتتاح ایم ایل اے اندرنیل سین نے کیا۔ ایم ایل اے کے اس کارکردگی سے علاقائی لوگوں میں بھی خوشی پائی گئی۔ لوگوں نے انکا شکریہ ادا کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں بھدریشور میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن پرلے چکرورتی ، بورڈ ممبر پرکاش گوشوامی اور دیگر مقامی لیڈران و کارکنان و سابق کونسلروں کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کانگریس حامیوں نے شرکت کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس عمارت کی تعمیری کا جاری تھا۔ اس سلسلہ میں مزید اطلاع کے مطابق عمارت کی تعمیر میں کل ساٹھ لاکھ روپئے کا خرچ آیا ہے۔ جس میں 20لاکھ روپیہ ایم ایل اے پھنڈ سے اور باقی رقم میونسپلٹی کی جانب سے آئی ہے۔ اس عمارت کو تعمیر کرنے کا مقصد علاقائی مزدور طبقے اور غریب و ضرورت مند لوگوں کی ضروریات کےلئے کی گئی ہے۔ یہ عمارت ایک کمیونٹی حال کے طور پر استعمال ہوگا۔ جسے نہایت ہی کم اخراجات میں مقامی لوگ تقریبات منعقد کر سکیں گے۔ اس تقریب کے دوران اندرنیل سین نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ترقیاتی کاموں کو ایک ایک کرکے گنوایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.