آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں ہاسٹل کے کمرے خالی کرانے کیلئے انٹر نیٹ کنکشن منقطع!
65 B.Tech-MTech کے محققینطلباءمقیم تھے
کولکاتا،4ستمبر: آئی آئی ٹی کھڑگ پور انتظامیہ پر ہاسٹل کے کمرے آزاد کرنے کےلئے انٹرنیٹ کنکشن منقطع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے کرونا کی وبا کے بعد جون کے آخر تک ہاسٹل کے کمرے خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔10,000 سے زائد طلباءو محققین نے کمرے خالی کردیئے تھے جبکہ 100 کے قریب دیگر طلباءقیام پذیر ہیں ۔انٹرنیٹ کنکشن 5 ہاسٹل کے کمروں میں منقطع ہوگیا تھا ۔جہاں 65 محققین بی ٹیک ، ایم ٹیک کے طلبہ قیام پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال معمول نہ ہوجائے ہاسٹل سے کہیں نہیں جاسکتے۔IIT-Kharagpur کے رجسٹرار بی این سنگھ نے بتایا کہ طلباءاور محققین نے مسافر گاڑیوں کی عدم فراہمی کا حوالہ دیتے ہوئے ہاسٹل خالی کرنے کےلئے وقت مانگا تھا۔ لیکن اب جون کو 2 ماہ گزر چکے ہیں۔ لیکن انہوں نے کمرے خالی نہیں کیے۔ یہ غیر معینہ مدت تک نہیں چل سکتا۔5 طلباءسمیت 12 ،13افراد کیمپس میں کورونا مثبت ثابت ہوئے۔ ہمارے طلبہ کی صحت سے متعلق کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ کوروناسے متاثرہ کا علاج کولکاتا کے ایک اسپتال میں جاری ہے۔ ان میں سے بہت سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.