Take a fresh look at your lifestyle.

آئی آئی ٹی کھڑگپور نے پودوں میں ہونے والی امراض کی شناخت کیلئے مشین بنائی

کولکاتا 8 اکتوبر۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (IIT) کھڑگ پور نے ایک روبوٹک نظام تیار کیا ہے جو پودوں کی بیماریوں کی نشاندہی کرنے کے قابل ہے۔ جمعرات کے روز انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس روبوٹک سسٹم میں ایک ایسی گاڑی ہے جو کھیتوں میں گھوم سکتی ہے۔ اس کے علاوہ روبوٹ میں ایک ڈیوائس ہے جو کیمرہ کو تھام سکتا ہے اور کیڑے مار دوا چھڑکنے کے لئے ایک ٹیوب بھی رکھتا ہے۔ اس سسٹم کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈی کے پرتیہار نے کہا کہ ہمارا آلہ پودوں کی وجہ سے بیماریوں کا پتہ لگانے اور ان کو کیمروں اور تصویروں کے ذریعے دور کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مدد سے کسان پودوں میں بیماریوں کا صحیح طریقے سے پتہ لگاسکیں گے۔ پرتیہار نے کہا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے کاشت کاروں کو کیڑے مار دوا چھڑکنے کے دوران صحت کے مضر اثرات سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ اس ڈیوائس کو ممبئی میں مقیم ایک کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مزید کام جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.