Take a fresh look at your lifestyle.

ملک کی 74 ویں یوم آزادی کو کورونا کی نظر لگ گئ

ملک کی 74 ویں یوم آزادی کو کورونا کی نظر لگ گئی۔ کسی بھی علاقے میں کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا. روایتی طور پر ہر علاقے میں پرچم کشائی ضرور کی گئی. وارڈ نمبر 60 میں 12 نمبر جانگر روڈ وہ مقام رہا جہاں اسکول و کالج میں پڑھنے والے لڑکے لڑکیوں کا رش. نظر آیا. وجہ یہ تھی کہ اس علاقے کے معروف سماجی شخصیت محمد زاہد نے ذاتی رقم سے 20 کمپیوٹر پر مشتمل فری کمپیوٹر سنٹر قائم کرکے علاقے کے طلبہ کو 74 ویں یوم آزادی کا ایسا تحفہ دیا جو تاحیات طلبہ کے کام آئے گا. اس موقع پر محمد زاہد نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اب. کمپیوٹر زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے. یہ. طلبہ کے بہتر زندگی کی ضمانت ہے. انہوں نے کہا کہ وارڈ 60 غریب اور متوسط طبقے کا علاقہ ہے یہاں بچوں کے لئے کوئی ایسا کمپیوٹر سنٹر نہیں ہے جہا بچے مفت میں کمپیوٹر کی ٹریننگ لے سکیں اور نہ ہی دوسری جگہ جاکر بھاری بھر کم فیس دیکر کمپیوٹر کی ٹریننگ لینے کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے میں نے اپنے دوستوں کے مشورے سے آج یوم آزادی کے تحفہ کے طور پر بچوں کو فری کمپیوٹر سینئر کا تحفہ دیا ہے. آج ہی سینکڑوں لڑکے لڑکیاں اپنا نام رجسٹریشن کرانے کے لئے جمع ہوگئے ہیں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.