Take a fresh look at your lifestyle.

سپر اسپیشلسٹ اسلامیہ اسپتال بہت جلد: مشتاق صدیقی بابی حکیم ، امیر الدین بابی ، ایس حیدر سمیت سبھوں کی محنت کا ثمر عنقریب

کولکاتا 27اکتوبر ۔ گزشتہ 24اکتوبر کو اسلامیہ اسپتال کے خازن الحاج مشتاق احمد صدیقی صاحب نے 73چترنجن ایونیو میں زیر تعمیر اسلامیہ اسپتال کا معائنہ کیا اور جی +10یہ اسپتال دسمبر 2020کے اواخر تک او پی ڈی کے طور پر کام کرنے لگے گا ۔ اس وقت 10ویں منزل تک ماربل کے فرش بٹھائے جاچکے ہیں اور اب لفٹ لگانے کا کام ہورہا ہے ، جناب مشتاق صدیقی نے پہلی منزل سے لے کر باری باری 10ویں تک کا جائزہ لیا اگرچہ 9وین منزل پر بھی انہیں رک جانا پڑا جہاں تعمیری میٹریلس چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے اور آگے بڑھنا مناسب نہ تھا، چونکہ ماربل کا کام ہوجانے کے بعد لفٹ کا کام شروع ہوگا اور یہ کام کچھ دیر طلب ہے کیونکہ کئی لفٹس تنصیب کیلئے تیار ہیں لیکن اس کی فٹنکس جامع اور پائیدار ہونی چاہئے اس لئے اس میں کچھ وقت تو لگے گا ۔ واضح رہے کہ صدر اسپتال نیز فرہاد حکیم بابی خود ذاتی دلچسپی لے کر سب کام تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اور ان کی عدم موجودگی کار گزار صدر جناب سید شہاب الدین حیدر پورے طور پر کام کو سنبھال رہے ہیں چونکہ فرہاد حکیم نے ایس ایم ایس حیدر کو پورا کام سونپ دیا ہے کہ ان کی عدم موجودگی میں حیدر صاحب ہی کو سب کچھ سمجھا جائے اور انہیں چیک میں دستخط کرنے کا بھی حق حاصل ہے ۔ اس کے علاوہ جو نیئر بابی یعنی ایم ایم آئی سی جناب امیر الدین بابی جو سکریٹری ہیں انہوںنے پوری تندہی کے ساتھ اسپتال کے کاموں کو مکمل کرایا ہے اور تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے امیر الدین بابی اور ایس ایم ایس حیدر پورے طور پر کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ سارے اہم کام کاج ایس حیدر ہی سنبھال رہے ہیں۔
جناب مشتاق صدیقی نے بتایا کہ اگرچہ ان دنوں ان کی طبیعت ناساز رہی ہے ۔ لیکن وہ ہفتے میں دو بار مشاہدہ کرنے ضرور آتے ہیں تاکہ حالات کا بغور جائزہ لے سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں فرسٹ فلور سے لے کر 10ویں فلور تک کل ملاکر 75ٹوائیلٹ بنے ہیں ، علاوہ ازیں او پی ڈی میں مردانہ اور زنانہ کئی الگ الگ ٹوائیلٹ ہیں جو مریضوں اور ان کے اقربا کے استعمال کیلئے ہیں ۔
اسلامیہ اسپتال اب تکمیل کے آخری مراحل پر ہے اور دسمبر یا جنوری 2021سے جب او پی ڈی شعبہ کھول دیا جائے گا تو پھر اوپری حصوں کے کاموں کو تیزی سے نپٹا یا جائے گا ۔ کل ملاکر چار آپریشن تھیٹر ، اور ڈیلائسیس کا شعبہ الگ الگ ہے ۔ یہ اسپتال سپر اسپیشلسٹ اسپتال کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گا اور لوگ اپولو ، آمری اور بیل ویو سے اس اسپتال کا موازنہ کرنے لگ جائیں گے ۔ صحیح معنوں میں فرہاد حکیم ، امیر الدین بابی ، ایس ایم حیدر ، اشتیاق احمد راجو ، مشتاق احمد صدیقی و دیگر کا یہ گروپ بڑا ہی فعال ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے اسلامیہ اسپتال کا سپر اسپیشلسٹ کا خواب عنقریب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.