اسلام پور،22،اپریل:اسلام پور تھانہ کے تحت رام گنج آو¿ٹ پوسٹ ٹیم نے دو افراد کو کثیر مقدار میں گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ پک اپ وین کے نیچے تربوز کی آڑ میں یہ کام کیا جارہا تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام منگل چندر منڈل اور عالم میاں (گاڑی ڈرائیور) ہیں۔منگل چندر منڈل کا تعلق کوچ بہار ضلع سے ہے جبکہ عالم کا تعلق جنوبی دیناج پور ضلع کے گنگارام پور سے ہے۔ بدھ کی صبح میں پولس نے اسلام پور پولس اسٹیشن کے ماتحت رام گنج چوکی نے پک اپ وین کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پک اپ وین سے ایک کوئنٹل گانجہ برآمد ہوا۔ اس کے بعد پولس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولس نے بتایا کہ پک اپ وین کوچ بہار سے بالورگھاٹ کی طرف جارہی تھی۔31 نمبر قومی شاہراہ پر پولس کی گشتی ٹیم نے پک اپ وین کو پکڑ کر تلاشی لی تھی۔ اس جس میں پک اپ وین سے ایک کوئنٹل بھانگ برآمد ہوا۔
Comments are closed.