Take a fresh look at your lifestyle.

شوبھندو ، جتندر تیواری کے بعد شبل بھدر دتہ بھی مستعفی

کولکاتا۔ 18دسمبر : ترنمول کانگریس کے شوبھندو ادھیکاری کے استعفیٰ کے بعد آسنسول کے ہیو ی لیڈر جتندر تیواری اور پھر جمعہ کو رکن اسمبلی ، بیرک پور کے شبل بھدر دتہ نے بھی اپنا استعفیٰ نامہ دے کر ممتاحکومت کی نیا میں زبردست شگاف پیدا کردیا ۔ انہوں نے اپنے پارٹی آفس میں ممتا بنرجی کی جو تصویر لگی تھی اسے ہٹاکر اس کی جگہ پر سوامی ویویکا نند کی تصویر آویزاں کردی اس کے بعد انہوں نے حکومت کی دی ہوئی گاڑی بھی واپس کردی ۔ سیکوریٹی واپس لینے کی بھی انہوں نے حکومت سے درخواست کردی ۔ دتہ نے اپنے استعفیٰ نامے میں یہ کہا کہ میں آل انڈیا ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دے ہی رہا ہوں ساتھ ہی ساتھ تمام وزارتی عہدے سے بھی کنارہ کش ہونے کا اٹوٹ فیصلہ لے چکا ہوں ۔ 24گھنٹے کے اندر بیرک پور کا ایم ایل اے و قانون ساز شخصیت نے اپنا ناطہ ترنمول سے توڑ لیا۔ دتہ نے بھی وہی بات کہی جو شوبھندو نے کہاکہ وہ مشکور ہیں کہ پارٹی نے ان پر بھروسہ کرکے خدمات کا موقع دیا مگر اب میرا استعفیٰ قبول کیا جائے ۔ ان سے پہلے نندی گرام تحریک کا ہیرو جتندر تیواری نے بھی اپنا استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جتندر تیواری نے ترنمول کانگریس کے سبھی پوسٹ سے کنارہ کش ہوکر اپنا استعفیٰ نامہ ریاستی صدر سبرتو بخشی کو بھیج دیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.