کولکاتا، جادب پور یونیورسٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ آرٹس اور سائنس اسٹریم کے امتحانات ڈیجیٹل طریقہ کار سے ہوں گے۔ مگر ان امتحانات کیلئے یونیورسٹی نے ابھی تک کوئی مخصوص تاریخیں طے نہیں کی ہیں۔ حالانکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی میٹنگ بھی اتوار کو ہوئی تو اس میں تاریخ کا تعین ہونے سے رہ گیا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی اس ہدایت کو بھی دھیان میں رکھا گیا ہے کہ اگر امتحانات سے متعلق کوئی بھی تاریخ مقرر ہوئی تو یو جی سی سے اس معاملے میں مشورہ لینا ضروری ہے۔ امتحانات سے متعلق جو ورچیول میٹنگ کا انعقاد ہوا اس میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ وائس چانسلر ، پرووائس چانسلر بھی موجود تھے۔ اس میںیہ بات رکھی گئی کہ غیر معینہ تاریخ کو سمسٹر امتحانات نہیں ہوں پھر بھی 30 سرتمبر کو ہونا طے ہے ۔ مگر ابھی تک دیگر یونیورسٹیز نے کوئی حتمی رائے نہیں دی ہے۔ اگر ایسا کوئی بھی فیصلہ لیا گیا تو سپریم کورٹ کی ہدایات کو پھر سامنے رکھا جائے گا۔ جادب پور یونیورسٹی نے اس معاملے میں یو جی سی کو نظر انداز کر کے ڈیجیٹل موڈ سے امتحانات کو مقرر کر دیا ہے۔ مگر تاریخیں ابھی تک ظاہر نہیں کی ہیں۔ اس امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا و طالبات کو سوالات کے پر چے واٹس ایپ اور میل کے ذریعہ دستیاب ہوں گے۔ امتحان سے پہلے پھر ان پرچے کو دو گھنٹے کے اندر ہی حل کرنے ہوں گے۔ اس امتحان میں فیکلٹی نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی فیل یا پاس کا سسٹم اس امتحان میں لاگو نہیں ہوگا۔
Comments are closed.