مالدہ،30جولائی:مالدہ ضلع کے موتھاباڑی تھانے کی پولس نے ایک اسمگلر کو ایک لاکھ 35 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا۔ا سمگلر سے ضبط شدہ تمام نوٹوں کی قیمت 500 روپئے کی بتائی جاتی ہے۔ پولس نے بتایا کہ انٹلیجنس کی بنیاد پر بیرم پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی رات کو اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ جمعرات کو اسے مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق اسمگلر کا نام راشد شیخ (24) ہے۔ اس کا تعلق ویشنو نگر تھانہ کے بیدرآباد علاقے سے ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر بیرم پور تھانہ کی پولس نے علاقے میں مہم چلائی۔ اسی دوران پولس نے اسمگلر کو 500 روپے کے 270 جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا ، جو ایک لاکھ 35 ہزار روپے ہے۔ پولس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اسمگلر اتنی بڑی مقدار میں جعلی کرنسی کہاں سے لایا تھا اور کہاں اسے اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ دوسری طرف ابتدائی تفتیش میں پولس کو پتہ چلا ہے کہ ملزم نے یہ جعلی نوٹ وینا نگر کے سرحدی علاقے سے اکٹھا کیا تھا اور وہ موتھاباڑی کے علاقے میں کسی اور کو دینے کے فراق میں تھا ، لیکن اس سے پہلے ہی پولس کو سراغ مل گیا اور کارروائی کرتے ہوئے پولس نے اسے گاڑی چلاتے ہوئے دھر دبوچا۔
Comments are closed.