Take a fresh look at your lifestyle.

جعلی کرنسی کے کاروبار کا سرغنہ گرفتار

مالدہ،/8اگست: ایس ٹی ایف (خصوصی ٹاسک فورس) کے عہدیداروں نے مالدہ میں جعلی کرنسی کے کاروبار کے ایک اہم گینگسٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مالدہ کے تھانہ وشنو نگر تھانہ کے بخرا آباد میں جمعہ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ سب دو ہزار کے نوٹ ہیں۔ آج اسے مالدہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کا نام مشرف شیخ (60) ہے۔ وہ وشنو نگرتھانہ کے بخرا آباد کے علاقے چرکا رہائشی ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے جعلی نوٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ اس سے قبل پولس نے جعلی نوٹ اسمگل کرنے کے الزام میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش میںپرویز مشرف کا نام سامنے آیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.