Take a fresh look at your lifestyle.

جعلی نوٹ اسمگلنگ معاملے میں تین گرفتار

مالدہ،05،جون : لاک ڈاو¿ن کے درمیان پولس نے مالدہ ضلع میں ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ دوسری جانب پولس نے آتشیں اسلحے کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کے روز پولس نے ان تمام ملزمان کو مالدہ عدالت میں پیش کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ وشنو نگرتھانہ کے بھانگاٹولا علاقے کا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام عالمگیر شیخ (19) ، رائےھن شیخ (19) اور شیام سرکار (24) ہیں۔ یہ سب وشنو نگر پولیس اسٹیشن ایریا کے رہائشی ہیں۔ پولس نے بتایاکہ انٹلیجنس کی بنیاد پر کل رات تین نوجوانوں کو مشکوک حالت میں موٹرسائیکل پر جاتے دیکھا گیا ،انہیں روک کر تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ یہ تمام نوٹ 2000 کے ہیں۔ پولس جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ کے مرکزی ماسٹر مائنڈ کی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری جانب مالدہ کے رام نگر تھانہ کی پولس نے ایک نوجوان کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ اس کا نام شیخ عاشق (19) بتایا جارہا ہے۔ وہ تھانہ کالیاچک کے ساہا پاڑا کے خاص چاند پور کا رہائشی ہے۔ گذشتہ رات وہ 34 نمبر قومی شاہراہ کے ساتھ بینک کے سامنے مشکوک حالت میں جا رہا تھا۔ تب ہی پولس کی نگاہیں اس پر پڑی۔ پولس نے اسے روکا اور تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک انٹیک ایم ایم پستول اور ایک کارتوس برآمد ہوا۔ پولس نے نوجوان کے ذریعہ ڈکیتی کے واقعے کو انجام دینے کےلئے وہاں کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس (دیہی) دیپک سرکار نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکالیا چک تھانہ کی پولس اور وشنو نگرتھانہ کی پولس نے مہم چلاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ ملزمین جعلی نوٹ کی اسمگلنگ کہاں کر رہے تھے اور کہاں سے حاصل کیا ہے۔ ان سب کو آج مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.