Take a fresh look at your lifestyle.

جعلی نوٹ کے ساتھ اسمگلر گرفتار

مالدہ،28جولائی:مالدہ ضلع کے وشنو نگرتھانہ کی پولس نے جعلی نوٹ کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔ انٹلیجنس کی بنیاد پرسوموار کو دیر گئے رات کو تھانہ وشنو نگر کے پی ٹی ایس موڑ علاقے میں ایک مہم چلاتے ہوئے اسمگلر کو جعلی نوٹ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسمگلر سے 52000 روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ۔ یہ تمام نوٹ 2000 کے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ اسمگلر کا نام صدام شیخ (27) ہے۔ وہ تھانہ وشنو نگر کے علاقہ شوبھاپور کا رہائشی ہے۔ اس کے پاس سے 26000 کے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.