جلپائی گوڑی،05،جون : ریاستی پولس کے ڈی جی وریندر جمعہ کو جلپائی گوڑی پہنچے۔ انہوں نے آج کورونا سے نمٹنے کےلئے پولس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آج ضلع پولس کے اعلیٰ عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی اور کورونا سے متعلق موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرونا کو روکنے کےلئے پولس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کے بعد ڈی جی وریندر نے کہا کہ ضلع پولس کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سنگین صورتحال میں پولس کی حوصلہ افزائی کرنے آئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر انہوں نے آج جلپائی گوڑی میں شجرکاری پروگرام میں بھی حصہ لیااور انہوں نے خودہی پودا لگایا۔
Comments are closed.