جلپائی گوڑی،08،جون :پوری ریاست کے ساتھ ساتھ جلپائی گوڑی ضلع میں بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پائی جا رہی ہے۔واضح ہو کہ فی الحال جلپائی گوڑی کویڈ اسپتال میں کورونا کے 65 مریض زیر علاج ہیں۔ جلپائی گوڑی اسپتال کے سوپرگیارام نسکر نے بتایا کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کوویڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جلپائی گوڑی پولس لائن کے چھ پولس اہلکاروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
Comments are closed.