Take a fresh look at your lifestyle.

جلپائی گوڑی:ایک ہی نمبر کے کئی نوٹ برآمد

 

جلپائی گوڑی ،9،مئی:جلپائی گوڑی ضلع میں سنیچر کے روز لاک ڈاو¿ن کے درمیان ایک عجیب واقعہ سامنے آیا۔ دراصل یہاں ایک ہی نمبر کے 100 روپے کے متعدد نوٹ ملے۔ ضلع جلپائی گوڑی کے راج گنج بلاک میں واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد لوگوں نے ان نوٹوں کے جعلی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق جمعہ کی صبح سے ہی جلپائی گوڑی ضلع کے راج گنج کے شکار پورہاٹ سے برآمدکیا گیا۔ ہاٹ میں بیچنے والے اور خریداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دوپہر کے وقت دو افراد بازار پہنچے۔ 10 سے 20 روپے کا سامان لے کر انہوں نے دوکانداروں کو 100 روپے کا نیا نوٹ دیا اور پھر باقی رقم لینے لگے۔ان نوٹوں میں نمبر 9 HW 161725 بتایا جارہا ہے۔ 100 روپے کا نیا نوٹ دیکھ کر کسی کو بھی اس کے جعلی ہونے کا شبہ نہیں تھا۔ ان کے جانے کے بعد دکانداروں نے دیکھا کہ ان کے پاس اسی نمبر کے کئی سو روپے کے نوٹ ہیں۔ ان تمام نوٹ کی ایک ہی نمبر ہے۔ کل رات گئے واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد تاجروں میں ان نوٹوں کی جعل سازی کے بارے میں ہلچل مچ گئی۔ یہاں اسی نمبر کے متعدد نوٹوں کی اطلاع ملتے ہی بیلکوبا آو¿ٹ پوسٹ کی پولس ہاٹ پہنچی اور ان نوٹوں کو ضبط کرلیا۔ اس واقعے کے بارے میں عزیز عالم نامی ایک تاجر نے بتایا کہ شکار پور ہاٹ میں اسی نمبر کے بہت سے 100 نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ نئے نوٹ کو دیکھ کر جعلی ہونے کا شبہ نہیں تھا۔ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ بہت سے نوٹ میں ایک ہی نمبر ہے۔ انہوں نے ان نوٹوں کے جعلی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جلپائی گوڑی کے ایس پی ابھیشیک مودی نے کہا کہ ان نوٹوں کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.