کولکاتا،یکم اکتوبر:آج جماعت اسلامی ہند کلکتہ شعبہ خواتین کی جانب سے دھرمتلہ Y چینل پر ہاترس میں دلت بچی کیساتھ زنا اور قتل کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیے گیا۔مظاہرین موم بتی اور پلا کارڈ لیکر کھڑی تھیں اور زنا بالجبر میں ملوث مجرموں کیخاف سخت کاروای کا مطالبہ کرہی تھیں۔
کلکتہ شہر میں با حجاب خواتین کی ایک بڑی جماعت آج کے اس مظاہرے میں شامل تھی مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم بیٹی بچاو کی بات کرتے ہیں مگر ان کے راج میں ملک کی بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔یوپی کے ہاترس میں جو واقعہ پیش وہ انسانیت کو شرمشار کرنے والا واقعہ تھا جہاں بچی کیساتھ زنا کرنے کے بعد اسکا قتل، اسکے زبان کو کاٹ دینے جیسی شرمناک حرکتیں کی گئیں اور یوپی پولیس نے مزید اس بچی کے آخری رسومات کی ادائیگی میں خاندان کے افراد کو شرکت کرنے نہیں دیا جو یوپی حکومت کے لیے بہت ہی شرمناک بات ہے۔مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اسلام کے سایہ میں ہی خواتین محفوظ ہیں اور اسطرح کے واقعات کی روک تھام۔اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہے۔اس پروگرام میں محترمہ شکیلہ، محترمہ شرتاج، محترمہ صبا تاج، محترمہ ثروت افروز و دیگر شریک تھیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.