Take a fresh look at your lifestyle.

شدید آتشزدگی میں 8مویشی جھلسے،بچھڑا فوت

0

اسلام پور ، 28،اپریل :شمالی دیناج پور ضلع کے پچھم سدرشن پورکے دیو شرما علاقے میںسوموار کو دیرگئے رات کوشدید آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔جس میں چھ گائے سمیت 8مویشی جھلس گئے۔جس میں ایک بچھڑے کی موت ہو گئی جبکہ ایک گائے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ خبر ملتے ہی شمالی دیناج پور پیپل فار اینیمل کے ممبران نے موقع پر پہنچ کر جھلسے جانوروں کا علاج شروع کردیا۔ اس تنظیم کے ممبران نے شمالی دیناج پور پیپل فار اینیمل جانوروں کے سکریٹری گوتم تانتیا کی قیادت میں لاک ڈاون کے درمیان تقریبا تین گھنٹے تک زخمی جانوروں کا علاج جاری رکھا۔ ان ممبروں نے اپنے پیسوں سے دوائیں خرید کر جانوروں کا علاج کیا۔ تنظیم کے ممبروں نے بتایا کہ آگ میں زخمی ہونے والے دو بچھڑوں ، تین گایوں اور دو بکروں کا علاج کیا گیا ہے۔ اس وقت ان کی صحت بہتر ہے لیکن دو گایوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کالو دیش شرما نے انڈے کی ٹرے جلا رکھی تھیں اور انہیں گذشتہ رات گﺅ شالہ میں رکھا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی انڈے کی ٹرے سے ممکن ہے کہ آگ لگی ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.