Take a fresh look at your lifestyle.

جلپائی گوڑی میں لاک ڈاون کیخلاف ورزی پر 20زےر حراست

جلپائی گوڑی 05 اگست: بدھ کے روز کورونا کی روک تھام کے لئے کئے گئے لاک ڈاو¿ن کا ریاست بھر میںنماےاں اثر دیکھا گیا ۔ لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر پولیس صبح سے ہی علاقے میں گشت کر رہی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لیا۔لاک ڈاو¿ن کو کامیاب بنانے کے لئے تھانہ جلپائی گوڑی کوتوالی کی پولیس مسلسل شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کررہی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ بدھ کی صبح سے ہی پولیس سڑک پر آگئی اور لاک ڈاو¿ن توڑنے والوں کے خلاف مہمشروع کردیا۔ پولیس کے 2 ڈی ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران شہر میں مسلسل مہم چلاتے ہوئے دیکھے گئے۔قدمتلا ، تھانہ موڑ ، ڈی وی سی موڑ ، دن بازار ،شانتی پاڑہ ، مرچنٹ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے۔ ادھر لاک ڈاو¿ن کو توڑنے کے الزام میں پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تھانہ کوتوالی کے آئی سی کے زیرقیادت اس آپریشن میں ، پولیس لاک ڈاو¿ن کو کامیاب کرنے کے لئے ڈیوٹی پر انتہائی فعال طور پر تعینات تھی۔سڑک پر آنے والے لوگوں سے بھی گہری انکوائری کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.