کولکاتا ،17،اپریل:کورونا وائرس کے اس عالمی افرا تفری میں چہار سمت خوف وہراس کا ماحول ہے۔اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کی تاریخ 3 مئی تک بڑھادی ہے۔اس ضمن میںکولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نمبر 39 کے کونسلر محمد جسیم الدین نے کارپوریشن انتظامیہ کی مدد سے سے اپنے پورے وارڈ کو سینی ٹائز کیا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کولکاتا اور بالخصوص اپنے وارڈ کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ خوف و دہشت میں نہ آئیں۔ آپ بس صاف صفائی پر دھیان رکھیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر کسی ضرورت کے سبب نکلنا پڑے تو بغیر ماسک لگائے باہر نہ نکلیںاور سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں۔حکومت نے لاک ڈاو¿ن نافذ کیا ہے اس کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔واضح رہے کہ وارڈ نمبر 39 اوبالخصوص کیلا بگان کے علاقے میں یومیہ مزدوروں اور غریب طبقے کے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس لاک ڈاو¿ن سے اِنلوگوں کو زندگی گزر بسر کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان حالات میں کونسلر محمد جسیم الدین ان ضرورت مند و مستحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔لاک ڈاو¿ن کے اعلان کے بعد ہی ا±نہوں نے اپنے وارڈ میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے شعور بیداری مہم چلائی اور گھر گھر جاکر ماسک تقسیم کیا، لنگر کا انتظام کیا ہے اور مسلسل ضرورت مند اور مستحقین میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی کو بھی کسی قسم کی پریشانی ہو آپ مجھے فون کریں۔میں خود اپنے ترنمول حامیوںکے ساتھ آپ کی مدد کےلئے پہنچ جائیں گے۔فی الحال ہم سب کو ملکر اس مہلک وبا سے لڑنا ہے اور اسے شکست دینی ہے۔
Comments are closed.